؞   میانمار میں جاری مسلم کشی ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ : اشہر یوسف زئی
۱۵ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ گنج (ذاکر حسین/ حوصلہ نیوز )میانمار میں جاری مسلم نسل کشی کے خلاف بعد نماز جمعہ اشفاق اﷲخان بریگیڈکے زیرِ اہتمام شاہ گنج میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ میں بریگیڈ کارکنان کے علاوہ مقامی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔
مظاہر ہ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے شاہ گنج ایم آئی ایمو دھان سبھا صدراشہر یوسف زئی نے کہاکہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے۔ روہنگیامسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث بودھ انتہا پسند وں کو وہاں کی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اسلئے ہمیں میانمار حکومت سے مسلمانوں کے قتلِ عام ، مسلم خواتین کی عصمت دری اور معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل پرروک لگانے کی درخواست کرنے کے بجائے مسلم ممالک کے رہنماؤ ں کو خطوط اور دیگر ذرائع سے اپیل کرنی چاہئے کہ وہ میانمار کے خلاف سخت اور ٹھوس ایکشن لیں اور میانمار سے جلد از جلد سفارتی تعلقات منقطع کر یں ۔
مسٹر یوسف زئی نے مزید کہاکہ ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ بودھسٹ انتہاپسندوں کو فلسطین کی سرزمین پر ناجائز طریقے سے قابض اسرائیل ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔ اس لئے ہم سب متحد ہو کر روہنگیا مسلمانوں کو قتل کرنے والوں کو ہتھیار سپلائی کرنے والے اسرائیل کو سبق دیتے ہوئے اس کی تمام اشیاء(کوکا کولا، پیپسی ، میک ڈونالڈ، کے ایف سی وغیرہ) کا بائیکاٹ کریں ۔
اشہر یوسف زئی نے مسلمانوں سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان دوسروں پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنی قیادت کو مضبوط کریں، کوں کہ جب تک ہماری اپنی قیادت نہیں ہوگی تب تک ہمیں ایسے ہی دوسری قومیں ظلم و ستم کانشانہ بناتی رہیں گی ۔اشفا ق اﷲخان بریگیڈ کے لیڈر آصف نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا۔
مظاہرہ میں راشٹریہ علما ء کونسل کے نوجوان لیڈر ابو مشعل بھی شریک ہوئے انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئے آنگ سان سوکی کو ذمہ دارٹھہرایا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اظہر جمال نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت ہند جس طرح سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتِ ہند انسانیت نواز نہیں ہے ۔
احتجاجی مظاہرہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رافع اعظمی نے برما میں جاری مسلم کشی پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام سے سبق لیتے ہوئے مسلمانوں کو متحد ہونا چاہئے ۔
احتجاجی مظاہرہ کی صدارت کفیل احمد اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر عارف منصوری نے نجام دیئے ۔پروگرام کے اختتام پر احتجاجی مظاہرہ کے روح رواں محمد کفیل احمدنے تمام شرکاء کاشکریا ادا کیا۔اس موقع پر محمد عرافات ، ذیشان یوسف زئی ،محمد اجود، شفیع الدین شیخ،منظور احمد ،محمد عامر، یاسر اویس دبیر الحسن ،محمد سرفراز،عالمگیر راعین ،محمد اعظم سمیت سیکڑوں انصاف پسند اور قوم پرست افراد موجود تھے ۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.